• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں عام انتخابات کے لئے قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز

Voting Starts In Japan Before General Election

جاپان میں رائے دہندگان نے 22 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے قبل از وقت رائے دہی کے نظام کے تحت ووٹ ڈالنے کا آغاز کر دیا ہے۔

Japan-Voting-222

جاپان میں 18 اور 19 سال کے افراد کو رائے شماری کے لئے اہل قرار دیے جانے کے بعد، ملک بھر میں یہ پہلے عام انتخابات ہوں گے۔ اسی لئے کچھ یونیورسٹیوں اور ہائی اسکولوں کے اندر قبل از وقت ووٹنگ کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کر دیے گئے ہیں۔

دسمبر 2014ءمیں ہونے والے گذشتہ عام انتخابات میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد رائے دہندگان، یا کل تعداد کے تقریباً 13 فیصد نے قبل از وقت رائے شماری میں اپنے ووٹ ڈالے تھے۔

Japan-Voting333

ان انتخابات میں بنیادی طور پر تین محاذوں کے درمیان مقابلہ ہو گا جن میں سے ایک محاذ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور کومے پارٹی کے حکمران اتحاد کا ہے، دوسرے محاذ میں ہوپ پارٹی اور نپون ایشن جاپان اینوویشن پارٹی ہے جبکہ تیسرے محاذ میں جاپانی کیمونسٹ، کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹیاں شامل ہیں۔

تازہ ترین