• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خونی وہیل کی چیر پھاڑ کرتی نایاب ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں خونی وہیل کے جھنڈ کو ایک درمیانی جسامت کی وہیل کا شکار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحرالکاہل کے ایواچنسکی خلیج میں چھ خونی وہیل ایک درمیانی جسامت کی وہیل کو چیر پھاڑنے سے قبل اس کا تعاقب کرکے گھیر لیتی ہیں۔

شکار کی جانے والی وہیل درد سے بلبلا کر خونی وہیلوں سے بچنے کی اپنی آخری کوشش کرتی ہے تاہم ناکام رہتی ہے۔

جنگلی حیات کے فوٹوگرافر مائیک نے یہ منظر اس وقت اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا جب وہ خونی وہیل کے حوالے سے روس کے ایک پراجیکٹ کی عکسبندی کر رہے تھے۔

تازہ ترین