• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے استعفیٰ نہیں مانگا، وزیر اعظم

Did Not Ask For Ishaq Dar Resign Pm Shahid Khaqan

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارسےاستعفیٰ نہیں مانگا،نہ ہی انہیں استعفیٰ دینےکا مشورہ دیا، استعفیٰ مانگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

وزیراعظم نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ آج بھی سمجھتا ہوں کہ اسحاق ڈارصاحب پاکستان کے لیے بہترین وزیر خزانہ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی مزید کہتے ہیں کہ الزام لگ چکا،اسحاق ڈار صاحب کا کیس چل رہاہے،وہ کام کررہے ہیں ، وہ اگر کام نہ کرتے تو انہیں نکال دیتا،جب تک عدالت فیصلہ نہیں کرتی اسحاق ڈارکوعہدےپررہنےکاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو خسارے سے نکال دیا ہے،حکومت کے پاس کوئی ایسا ادارہ نہیں جہاں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو بھیجا جائے، ہم نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ آپ پاکستان اسٹیل ایک روپے میں لے لیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ناکامی کا اعتراف سب سے پہلے میں کرتا ہوں ، اس کی بہتری کا واحدراستہ اس کی نجکاری ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بحیثیت پارلیمانی لیڈر میرا فرض ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر سے بات کروں، حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں،معاشی پالیسیاں چلنی چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی ادارہ اکیلے کام نہیں کرسکتا، تمام ادارے مل کر ملک کی بہتری کےلیےکام کریں، جو فیصلہ عدالت کرے گی وہ سر آنکھوں پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن نواز اورحسین نوازاپنی مرضی سےواپس آنےکافیصلہ کریں،الزام وہ لگائےجس کےاپنےہاتھ صاف ہوں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایل این جی حکومت سےحکومت کامعاہدہ ہے،معاہدہ خفیہ رکھناشرط ہے،ایل این جی اوراس کے نفع و نقصان کا ذمےدارہوں۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیخ رشیدکونہیں جانتا، یہ ان کی بدقسمتی ہے،میں دعویٰ کرتاہوں کہ سیاست میں آیاتو اثاثے زیادہ تھے، اب کم ہیں۔

 

تازہ ترین