بالی وڈ اداکار انوپم کھیر پر بی جے پی حکومت میں نوازشات جا ری ہیں اب ان کو فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا چیئرمین تعینات کردیاگیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انوپم کھیر کو سابق چیئرمین گجندرا چوہان کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ انوپم کھیر اداکاری کی تعلیم و تربیت دینے والےا سکول ’’ایکٹر پریپیرز‘‘ کے بھی چیئرمین ہیں۔
انوپم کھیر نے فلمی کیریئر کا آغاز 1982ء میں آگ من نامی فلم سے کیا، لیکن 1984ء میں سارنش ان کی پہلی ہٹ فلم مانی جاتی ہے۔انوپم کھیر کو2004 ء میں حکومت ہند کی طرف سے پدم شری سے نوازاجاچکا ہے۔
واضح رہے کہ انوپم کھیر ماضی میں نہ صرف مسلمان اداکاروں پر طرح طرح سے کیچڑ اچھال چکے ہیں بلکہ یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ جو مسلمان بھارت کے ساتھ نہیں چل سکتے وہ بھارت چھوڑ جائیں۔