• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی،اسٹیل ملز کی بندش،تنخواہوں وپنشن کی عدم ادائیگی پر اظہار تشویش

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے پاکستان سٹیل ملز کی بندش اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کااظہار کیا اور آئندہ اجلاس میں خزانہ،قانون اور نجکاری کی وزارتوں کو طلب کرلیا،قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین سینٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت ہوا،سینیٹر ہدایت اللہ نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز کامعاملہ انتہائی اہم ہے۔ یہ قومی اثاثہ ہے،اس کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ پاکستان اسٹیل ملز چلے،سینیٹر اورنگزیب نےکہاکہ ہنگامی بنیا دوں پر ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے ادارے کو بحران سے نکالا جاسکے۔

تازہ ترین