• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں جو ہوا افسوسناک ہے ،وزارت داخلہ تحقیقات کرائے، مریم نواز

What Is Wrong In The Court Is Miserable The Interior Ministry May Investigate Maryam Nawaz

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ عدالت میں جو ہوا افسوس ناک ہے،وزارت داخلہ معاملے کی تحقیقات کرائے۔

احتساب عدالت کے باہر وکلا اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور یہ صورتحال کمرہ عدالت تک جا پہنچی۔

کیس کی سماعت کے آغاز میں ہی وکلا نے عدالت کے اندر جاکر ہنگامہ کیا جس کے باعث جج کمرہ عدالت سے اٹھ گئے اور سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھئے:احتساب عدالت میں وکلا کا احتجاج، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سماعت ملتوی ہونے کے بعد مریم نواز اور ان کے شوہر بھی کمرہ عدالت سے فوری باہر آئے جب کہ مریم نواز نے اس موقع پر ناراضی کا اظہار کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتا آج ہوا کیا ہے، جب وکلا کو عدالت کے اندر آنے کی اجازت تھی تو ان کے ساتھ زیادتی ہوئی اور انہیں روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے درخواست کروں گی کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے کہ یہ سب کیوں ہوا اور اس کے پیچھے مقاصد کیا تھا۔

تازہ ترین