• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا :ڈینگی وائرس سے مزید2 افراد چل بسے

Khyber Pakhtunkhwa Two People More Died Of Dengue Virus

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد چل بسے، جس کےبعد صوبے میں گزشتہ ساڑھے تین ما ہ کے دوران ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے ۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ مانسہرہ کا 30سالہ رہائشی صغیر ایوب ٹیچنگ اسپتال جبکہ 65 سالہ نظیر خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی وائرس سے انتقال کر گئے ۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبہ بھر میں ایک ہزار 646 افراد کے ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے399افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ399 افراد میں 153 مریضوں کو صوبہ کے مختلف اسپتالوںمیں داخل کرایا گیا ۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اسپتالوں میں اب بھی ڈینگی سے متاثرہ 418 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

تازہ ترین