• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہو گئی

بھارتی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو تحفے میں ملنے والی کار سیکرٹریٹ کے باہر سے چوری ہو گئی۔

اروند کیجر یوال کو نیلے رنگ کی یہ ویگون گاڑی ایک سوفٹ وئیر انجینئر کی جانب سے تحفے میں ملی تھی اور چوری ہونے سے قبل ان کے سیاسی کارکن کے زیر استعمال تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے تاہم فوری طور پر گاڑی چوری کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو نیلے رنگ کی ویگون گاڑی 2014 میں تحفے میں ملی تھی اور واقعے سے قبل ان کے سیاسی کارکن وندانا سنگھ کے زیراستعمال تھی۔

تازہ ترین