• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں آسمان پر دھویں کا پراسرار چھلّا

روس میں آسمان پردھویں کا پراسرا سیاہ چھلا دیکھاگیا، جسے کارمیں سوار ایک شخص نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔

وسطی روس میں گاڑی میں سوار جوڑے کی نظراچانک آسمان پر نمودار ہونے والے سیاہ دھویں کے چھلے پر پڑی، کار میں سوار خاتون چھلے کو دیکھ کر حیران اور خوفزدہ ہوگئی جبکہ اس کے ساتھ موجود شخص نے پراسرار چھلے کی ویڈیو بنالی۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں ایسے مناظر برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں بھی دیکھے جاچکے ہیں۔

یوایف او لوجسٹ ان نوعیت کے واقعات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں تاہم ایک ماہرنے خیال ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے مشقوں کے دوران توپ کا گولہ فائر کرنے کے دوران دھویں کا چھلا بنا ہو۔

تازہ ترین