دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے پہلی دفعہ پانچ ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کرلیا ہے۔اس طرح ایک بٹ کوائن کی قیمت 5لاکھ 62ہزار 802روپے ہوگئی ہے ۔
اس سے قبل اگست میں اس نے چار ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا مگر اس کے بعد اس کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ چین کی جانب سے ورچوئل کرنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان اور روس کا ایسا عندیہ تھا۔