• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کی 3 نیب ریفرنسز کو ایک بنانے کیلئے درخواست

Sharif Family Pleads Sc To File One Corruption Reference Instead Of Three

شریف خاندان نے تین نیب ریفرنسز کو ایک بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نیب نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ مل، فلیگ شپ انویسمنٹ اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے ریفرنس دائر کیے ہیں جو احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

جیونیوز کےمطابق شریف خاندان نے اپنے وکلا کے توسط سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں تینوں ریفرنس کو ایک بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ ایک ہی الزام پر متعدد ٹرائل سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے اور ایک ہی الزام پر متعدد ٹرائلز بنیادی حقوق سے متصادم ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ تین ریفرنس پر ایک ریفرنس بننے تک زیر سماعت ریفرنسز پر کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے، سپریم کورٹ قرار دے کہ نیب سیکشن 9 اے 5 کے تحت صرف ایک ریفرنس داخل ہوسکتا ہے لہٰذا ریفرنس داخل کیے جانے کے 28 جولائی کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنس پر فرد جرم کے لیے 19 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین