• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں پر یلغار ن لیگ کی پرانی روش ہے،فواد چودھری

Opposition On The Courts Is The Old Way Of The N League Fawwad Chaudhry

پی ٹی آئی نےاحتساب عدالت میں بدمزگی کامعاملہ مانیٹرنگ جج کےسامنےاٹھادیا، تحریک انصاف نےبدمزگی کے معاملے کے فوری نوٹس کی استدعا کردی۔فواد چودھری نے کہا کہ عدالتوں پر یلغار ن لیگ کی پرانی روش ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ معززجج مریم اور کیپٹن(ر)صفدرکےنام ای سی ایل پرڈالنےکاحکم دیں۔

انہوںنے کہا کہ طلال چودھری کو فوری طور پر برطرف کرکے تحویل میں لیا جائے،فراہمی انصاف میں رکاوٹ ڈالنے اورفساد کی سازش کا سراغ لگایا جائے۔

فواد چودھری نے کہا کہ چوروں کے ٹبر کوفردجرم سے بچانے کیلئے احتساب عدالت پرحملہ کرایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سوچی سمجھی سازش کےتحت رینجرزکواحتساب عدالت سےہٹایاگیا۔

تازہ ترین