• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران کی جائیداد کی تفصیل جمع

Imran Khan Submit Details Of Property In The Ssp Torture Case

ایس ایس پی تشدد کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد نے عمران خان کی جائیداد کی تفصیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد میں 300کنال اراضی موہڑہ نور میں ہے،انہوں نے جمائما کے نام تین سوکنال بےنامی جائیداد خریدی،اشتہاری ملزم طاہر القادری کی اسلام آباد میں کوئی جائیداد نہیں۔

عصمت اللہ جونیجو نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ 70 سے 80بلوائی پی ٹی وی اور ریڈ زون کی طرف بڑھ رہے تھے، روکنے کی کوشش پر انہوں نے حملہ کردیا جس سے شدید زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق اشتہاری ملزم طاہر القادری کی اسلام آباد میں کوئی جائیدادنہیں۔ مقدمے کے دوسرے اشتہاری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آبادمیں 300 کنال اراضی کے مالک ہیں جو 2002 میں سر جیمز گولڈ سمتھ کی صاحبزادی جمائمہ خان کے نام پر 43 کروڑ روپے میں خریدی گئی تھی اور بعد میں عمران خان کے نام ٹرانسفر ہوئی۔

عدالت نے اشتہاری ملزم عمران خان کی میانوالی اور لاہور میں جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ مقدمےکےاشتہاری ملزمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع ہونے کےبعد جائیدادضبطگی کی کارروائی شروع کی جائےگی ۔

جج شاہ رخ ارجمند نے 2014 کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران مظاہرین کی جانب سے اس وقت کے ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی۔

سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا اور کہا کہ دھرنے کے دوران سیکورٹی ڈویژن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ریڈ زون پہنچا۔ 70سے 80بلوائی پی ٹی وی اور ریڈ زون کی طرف بڑھ رہے تھے، جنہیں روکنے کی کوشش پر انہوں نے حملہ کردیا ۔ شدید چوٹیں آئیں ، پہلے پولی کلینک اسپتال پہنچایا گیا ۔ خون کافی بہہ رہا تھا اس لیے پمز اسپتال شفٹ کر دیا گیا ۔

کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر کوہوگی ۔

تازہ ترین