• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم ایجنسی سے بازیاب خاندان کینیڈا روانہ

Family Freed From Taliban Captivity Leaves Pakistan For Canada

کرم ایجنسی سےبازیاب کینیڈین خاندان برطانیہ کے راستے کینیڈاروانہ ہوگیاہے۔ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق کینیڈین خاندان پی آئی اےکی پروازپی کے785سےروانہ ہوا۔

کینیڈین خاندان کو گزشتہ روز پاک فوج نے بروقت اور کامیاب آپریشن کرکے پانچ غیر ملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرایا تھا۔بازیاب افراد میں کینیڈین شہری، اس کی امریکی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

کینیڈین خاندان کو 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اور کینیڈین شہریوں کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں بھی مدد گار ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے، امریکا امید کرتا ہے کہ یہ تعاون اور ٹیم ورک دیگر یرغمال افراد کی رہائی میں بھی مدد دے گا۔

کینیڈین جوڑے کی بازیابی پرکینیڈا اور امریکا نےپاکستان کا بے حد شکریہ ادا کیا، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہناہےکہ پاکستان کی کوشش کے بغیر جوڑے کی بازیابی ممکن نہ تھی۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے مطابق یرغمالیوں کی بازیابی پاکستان سے ہمارے تعلقات میں مثبت لمحہ ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹیا فریلینڈ کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی بازیابی پر امریکا، افغانستان اور پاکستان کے شکر گزار ہیں، تینوں ممالک کی کوششوں سے بازیابی ممکن ہوئی ہے۔

تازہ ترین