• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشور کمار کو مداحوں سے بچھڑے 30 سال بیت گئے

بالی وڈ کے مقبول گلوکار کشور کمار کو مداحوں سے بچھڑے 30 سال بیت گئے، کشور کمار کے 70 اور 80 کی دہائی میں گائے گئے رومانٹک گانے آج بھی اپنے مداحوں کے دل میں تازہ ہیں۔

1946 میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے والےگلوکار کشور کمار نے اپنے کرئیر میں سیکڑوں گیت گائے۔

بنگالی گھرانے سے تعلق رکھنے والے کشور کمار نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو اپنا اصل نام ابھاس کمار گنگولی سے تبدیل کرکے کشور کمار رکھ لیا، ان کے بڑے بھائی ، اداکار اشوک کمار نے انہیں سب پہلے 1946 میں فلم شکاری میں گیت گانے کا موقع دیا۔

پلے بیک سنگنگ کے علاوہ کشور کمار نے متعدد فلموں میں اداکاری اور ہدایت کاری کے جوہر بھی دکھائے، کئی فلموں میں موسیقی بھی دی، گلوکاری میں مخصوص انداز سے یوڈیلینگ کرنا ان کا منفرد انداز تھا۔

70 اور 80 کی دہائی میں اس وقت کے مختلف سپر اسٹارز پر ان کے گانے پکچرائز کیے گئے۔ان کے مداح سوشل نیٹ ورکنگ کی مختلف ویب سائٹس پر آج بھی ان کے گیت گا کر انہیں خراج تحسین پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین