• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی دستبرداری سے جوہری ڈیل ختم ہو جائے گی، ایران

Nuclear Deal Will Collapse If Us Quits Ali Larijani

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہاہے کہ ایرانی جوہری ڈیل سے امریکا کی دستبرداری حقیقت میں بین الاقوامی سمجھوتے کو ختم کر دے گی۔

Ali-Larijani222

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی جو روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرنیشنل پارلیمانی فورم کے اجلاس میں شریک ہیں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی بین الاقوامی افراتفری کو بھی جنم دے سکتی ہے۔

Ali-Larijani333

روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر سے ملاقات میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں روس کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ دنیا کو افراتفری سے بچایا جاسکے۔

تازہ ترین