وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتساب عدالت میں بد نظمی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عدالت کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، ہنگامہ آرائی کرنے والے اور قانون ہاتھ میں لینے والے وکلا قانون کے محافظ نہیں ہو سکتے۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عدالت میں محدود گنجائش کے پیش نظر پاس جاری کیے جاتے ہیں، عدالت کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے گا۔