• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Venezuela Risks Becoming Cut Off From The World

وہ کبھی جنوبی امریکا کی دولتمند قوم مانی جاتی تھی اور سیاح ناقابل یقین مناظر اور عجائبات جیسے کہ اینجل فالس کے باعث وہاں جانا پسند کرتے تھے۔

مگر وینزویلا میں تشدد، کرپشن اور غربت بڑھتی جارہی ہے اور اس کیلئے دنیا سے کٹ جانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

خصوصاً اب جبکہ ارجنٹینا کی قومی ایئرلائن ’ایرولینیاس ارجنٹیناس‘ نے شورش زدہ دارالحکومت کراکس کیلئے اپنی پروازیں بند کردی ہیں۔

اس فیصلے کا مطلب ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے اپنی پروازیں بند کرنے والی ایئرلائنوں کی تعداد اب گیارہ ہوگئی ہے جن میں ایویانکا، ایئر کینیڈا، ایلیٹالیا، جی او ایل، تیارا ایئر، لفتھانسا، لطام، ایئرو میکسیکو اور یونائٹیڈ ایئرلائنز شامل ہیں۔

ان ایئرلائنز نے جو وجوہات بتائیں ان میں ایئرلائنز کی طلب میں کمی، اشتراکیت کا پرچار کرنے والی صدر نکولس مودورو کی حکومت کے ساتھ ادائیگی کا تنازعہ اور ایئر لائن کے عملے کیلئے زمین پر سیکورٹی کے خدشات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں مودورو مخالف احتجاج کے دوران 125 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین