• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا میں ایک جوڑے نے اپنے دلدوز سفر کو اس وقت اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا جب وہ جنگل میں لگی آگ سے خود کو بچانے کیلئے شعلوں سے گھری سڑک پر سفر کر رہے تھے۔

پیر کی شب ڈیڑھ بجے آندرے ایپسٹین اور نیڈا مونشٹ نیند سے اس وقت ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے جب ان کے پڑوسیوں نے انہیں بتایا کہ قریبی پہاڑی سے آنے والی جنگلی آگ کسی بھی وقت پھیل کر ان کے گھر کو بھسم کر سکتی ہے۔

یہ واقعہ مینڈوسینو کائونٹی میں پیش آیا جب شادی شدہ جوڑے نے شمال کی جانب غیرمتوقع سفر کیا اور اس سڑک کی ویڈیو بنالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کی دونوں جانب شعلے ہی شعلے ہیںجبکہ آگ کے شعلے اُڑ اُڑ کر کار کی دونوں جانب ٹکرا رہے ہیں۔

آگ کا دھواں اتنا زیادہ تھا کہ کار کے آگے دو فٹ کا راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہاتھا، اس دوران جوڑے نے کار کے وائپرز کو چلانا جاری رکھا تاکہ ان کی کار آگ سے بچی رہی۔

واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں اتوار کو لگنے والی آگ تیزی سے پھیلی جبکہ جمعرات کی رات تک آگ سے جھلس کر مرنے والوں کی تعداد 31 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین