• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 731 درآمدی اشیا پر ڈیوٹی عائد کردی

Fbr Imposed Regulatory Duty On 731 Imported Items

ایف بی آر نے چاکلیٹ،ڈیری مصنوعات ،پھل،ٹماٹوپیسٹ،ڈائپرز،میک اپ،شیمپو،پرفیوم سمیت 731 درآمدی اشیاء پر 10 سے55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوتے ہی یہ 731 درآمدی اشیامہنگی ہوجائیں گی ،جن میں پالتو جانوروں کا کھانا اور ڈائپر بھی شامل ہیں، نئی ریگولیٹری کا اطلاق آج سے ہی نافذ العمل ہوگا ۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے تحت 731 درآمدی اشیا پر 10 سے 55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے،چاکلیٹ، ڈیڑی پروڈکٹ، پھل، ٹماٹو پیسٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پالتو جانوروں کے درآمدی کھانے اور ڈائپر بھی مزید ریگولیٹری ڈیوٹی لگنے سے مہنگے ہوگئے ہیں۔

نئی ریگولیٹری ڈیوٹی سے خواتین کے لئے بھی پریشانی بڑھی گئی درآمدی میک اپ پر ڈیوٹی 30 سے بڑھاکر 50 فیصد کردی ۔

درآمدی شیمپو، پرفیوم پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ اور مصنوعی جیولری پر 55 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی جبکہ چمڑے کے درآمدی جوتے اور ہینڈ بیگ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 35 سے بڑھ کر 55 فیصد کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین