عذیر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت فری اسٹائلرز ایف سی نے لیژر لیگس فٹ بال میں سووینرز ایف سی کو 3-0سے سے شکست دیدی۔
عذیر نے تینوں گول کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ورلڈ گروپ کے زیراہتمام لیثر لیگس میں کراچی سینٹرپر سیزن ٹو کے 7ویں راؤنڈ میں24میچوں کے فیصلے ہوگئے۔
سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ، ایف بی ایریا پر 16، ڈی ایچ اے راحت پر 16، زم زما یونائیٹڈ، ڈی ایچ اے اور افتخار سید اکیڈمی گلشن پر 8،8ٹیموں نے حصہ لیا۔ سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ پر پریمئرڈویژن میں فونکس ایف سی نے خان ایٹ ایف سی کو سعد کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے، دی وائی کنگ نے زیم ایف سی کو 2-0سے، آر ایف یونائیٹڈ اور اتحاد ایف سی کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔
آل اسٹار کو ڈائنامک ایف سی کے خلاف پوائنٹس میچ میں 5-0کی کامیابی ملی۔ 12پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی دی وائی کنگ ٹیم آف دی ویک رہی۔ دوسری پوزیشن 11پوائنٹس کے ساتھ فونکس ایف سی نے حاصل کی۔