• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر:محمد بلال نے شاہد آفتاب کوہرا کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی

Snoker Muhammad Bilal Defeated Shahid Aftab And Got Placed In Top Eight

محمد بلال نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوبلی انشورنس رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں نمبر دو سیڈ شاہد آفتاب کو شکست دیکر کے ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی، مبشر رضا نے بھی آخری لیگ میچ میں نمبر تین سیڈ محمد اعجاز کو شکست دیدی۔

اس طرح چیمپئن شپ کے نمبر دو، نمبر تین، نمبر چار، پانچ اور آٹھ ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکے۔ نمبر ایک سیڈ اسجد اقبال بھی ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچے ہیں جبکہ بابر مسیح چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل بیسٹ آف نائن مقابلے بدھ کو ہوں گے جن میں محمد آصف کا مقابلہ محمد احسن جاوید سے، اسجد اقبال کا مبشر رضا سے، محمد بلال کا بابر مسیح سے اور ذوالفقار عبدالقادر کا مقابلہ خرم حسین آغا سے ہوگا۔

منگل کو لیگ کے آخری روز ہونے والے مقابلوں میں محمد بلال نے شاہد آفتاب کو باسانی4-0 سے جبکہ مبشر رضا نے محمد اعجاز کو 4-1 سے ہرایا۔

دیگر مقابلوں میں خرم حسین آغا نے آغا بلاول کو 4-2 سے، محمد اشتیاق نے حارث طاہر کو 4-2 سے، بابر مسیح نے نادر میران کو 4-0 سے، محمد آصف نے محمد ماجد علی کو 4-2 سے، اسجد اقبال نے سہیل شہزاد کو 4-0 سے، عبدالستار نے محمد سجاد کو 4-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

رائونڈ میچز کے بعد گروپ اے میں خرم حسین آغا نے پہلی پوزیشن، اسجد اقبال نے دوسری، گروپ بی میں محمد بلال نے پہلی، محمد احسن جاوید نے دوسری، گروپ سی میں مبشر رضا نے پہلی، بابر مسیح نے دوسری اور گروپ ڈی میں محمد آصف نے پہلی اور ذوالفقار عبدالقادر نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین