• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھی بیماری نے بھارتی لڑکی کو دنیا سے جدا کردیا

Indian Girl Locked Herself Away From The World

بھارتی لڑکی نے خود کو دنیا سے اس لئے دور کرلیا کیونکہ اس کے گال اور ٹھوڑی سوج کر خطرناک حد تک پھول گئے۔

دہلی کی پسماندہ آبادی سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ سمن کماری نے اپنے چہرے کی بناوٹ کو آہستہ آہستہ بگڑتے دیکھا ہے لیکن ڈاکٹرز اس معاملے کو سمجھنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

سمن کماری کو چہرے پر سوجن کے باعث چبانےمیں دقت ہوتی ہے جبکہ اسے ٹھیک سے دکھائی بھی نہیں دیتا اور آواز بھی بھدی ہوگئی ہے۔

عجیب و غریب بیماری میں مبتلا سمن نے گزشتہ سال شریر بچوں کی جانب سے مسلسل تنگ کئے جانے کی وجہ سے اسکول کو خیرآباد کہہ دیا تھا، تب سے آج تک وہ اپنے گھر سے نہیں نکلی۔

لڑکی کی دل شکستہ ماں چاہتی ہے کہ اس کی بیٹی کی سرجری ہوجائے تاکہ اس کی شادی ہوسکے اور اس کا شوہر اس کی دیکھ بھال کرسکے۔

تازہ ترین