• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراسیمگی کا شکار ماہی گیر نے کشتی کا تعاقب کرتی 12 فٹ لمبی شارک کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔

باون سالہ جان ڈیوائس کیکڑوں کا شکار کرتے ہیں، انہوں نے خونخوار شارک کی وڈیو اس وقت بنالی جب وہ نارفولک ساحل سے ڈیڑھ میل دور سمندر میں کیکڑوں کا شکار کررہے تھے۔

ماہی گیر نے بتایا کہ شکار کے دوران ہم نے دیکھا کہ سمند پر بہت سے بگلے منڈلا رہے ہیں، تبھی ہمیں شارک کا ایک پر نظر آیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس روز اس طرح کی چیز کو دیکھ پانا ممکن نہ تھا کیونکہ پانی میں لہریں تھیں اور ہوا بھی تیز چل رہی تھی جبکہ عام دنوں میں سمندر پرسکون ہوتا ہے۔

ڈیوائس نے بتایا کہ وہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور فوراً اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔

تازہ ترین