• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں سے کوئٹہ لٹل پیرس بنے گا،مرکزی انجمن تاجران و دکانداران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران ودکاندار بلوچستان کے صدر امر الدین آغا چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی، جنرل سیکرٹری عبدالصبور خلجی، سینئر نائب صدر حاجی امیر محمد اچکزئی، نائب صدر اول حبیب اللہ اچکزئی، نائب صدر دوئم محمد ولی ہوتک، جوائنٹ سیکرٹری الہی بخش بنگلزئی، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری خیر الدین آغا، سیکرٹری اطلاعات و ترجمان سید محمد کاکڑ، فنانس سیکرٹری احمد آغا اوردیگرعہدیداروں نے سریاب روڈ، سبزل روڈ، جوائنٹ روڈ ودیگر سڑکوں کی کشادگی اور خوبصورت بنانے کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں سے کوئٹہ پرانا لٹل پیرس بنے گا مگر سڑکوں کوکشادہ کرنے کیلئے جو دکانیں گرائی جائیںگی ان کا مقرر کردہ معاوضہ بہت کم ہے دکانداروں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اچھی اور خوبصورت دکانیں اور پلازے تعمیر کر سکیں اور کرایہ داروں کو بھی معاوضہ دیا جائے کیونکہ دکانیں گرانے سے وہ بھی بے روزگار ہونگے اس کے علاوہ ایف بی آر جائیداد کے انتقال پر جو ٹیکس وصول کرتی ہے وہ براہ راست مرکز کو ملتا ہے 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو با اختیار بنایا گیا ہے صوبوں کا ٹیکس 18ویں ترمیم میں صوبوں کو ہی ملتا ہے لہذا یہ ٹیکس یا ختم کیا جائے یا صوبہ کو دیا جائے ۔
تازہ ترین