• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبلی اسنوکر،محمد بلال کامیاب، سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Jubilee Snoker Muhammad Bilal Reached In Semi Final

محمد بلال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن بابر مسیح کو شکست دے کر جوبلی انشورنس رینکنگ اسنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

بابر مسیح کو ایک موقع پر4-1 کی لیڈ حاصل تھی اور انہوں نے114 کا شاندار سنچری بریک بھی کھیلا لیکن بلال نے فائٹ بیک کیا اور بیسٹ آف نائن مقابلے میں 5-4 سے فتح اپنے نام کی۔

محمد آصف، اسجد اقبال اور ذوالفقار عبدالقادر بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

جمعرات کو بیسٹ آف الیون سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ اسجد اقبال سے جبکہ محمد بلال کا ذوالفقار عبدالقادر سے ہوگا۔

کراچی جیم خانہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں محمد بلال اور بابر مسیح کے درمیان سب سے دلچسپ مقابلہ رہا جو ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا۔

ابتدائی دو فریمز میں بابر مسیح نے کامیابی حاصل کی، تیسرا فریم محمد بلال نے جیت کر اسکور 2-1 کیا لیکن اگلے دونوں فریمز جیت کر بابر نے اپنی فتح کے امکانات کو 4-1 سے روشن کرلیا تھا ، تاہم بلال نے بابر کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اگلے چاروں فریمز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

دیگر کوارٹر فائنلز میں محمد آصف نے محمد احسن جاوید کو 5-2 سے، اسجد اقبال نے مبشر رضا کو 5-1 سے اور ذوالفقار عبدالقادر نے خرم حسین آغا کو 5-2 سے شکست دی۔

تازہ ترین