• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکاخیل اتحادویلفیئر آرگنائزیشن کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین اکاخیل اتحاد پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن نور شیر اکاخیل نے کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں‘ سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ملک میں قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے گرینڈ پیکج کا اعلان کیا جائے اور انکے خاندان کے افراد کو سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں ۔
تازہ ترین