بولان میڈیکل ٹیچرزایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں ڈاکٹروں کی علامتی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ہڑتال کےدوران مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
بولان میڈیکل ٹیچرزایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے چار سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کردی ہے۔
صبح 8سے11بجےتک علامتی ہڑتال کی وجہ سے ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں اور اس دوران اوپی ڈیزبند ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کوپریشانی کاسامنا ہے۔