• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ خودکش حملہ: پنجاب سے فرانزک ٹیم پہنچ گئی،شواہد اکھٹے کئے

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ایلیٹ فورس پر خودکش حملے کی تحقیقات کے لئے پنجاب کی تین رکنی فرانزک ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے ڈی آئی جی کوئٹہ نے بھی ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی جبکہ جے آئی ٹی کیلئے حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو درخشاں ریلوے پھاٹک سبی روڈ پر ایلیٹ فورس کے خود کش کار بم دھماکے میں سات اہلکاروں اور ایک شہری شہید جبکہ 25اہلکار زخمی ہو گئےتھے، وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے پنجاب فرانزک لیبارٹری کی ٹیم بلانے کا اعلان کیا تھا ۔
تازہ ترین