• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ :سری لنکن شیر 173رنز پر ڈھیر، حسن علی پھر چھا گئے

سری لنکا نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کو174 رنز کا ہدف دیا ہے ، مہمان ٹیم کی طرف سے تھریمانے کامیاب بیٹسمین رہے ،جس نے4چوکوں کی مدد سے62رنزاسکور کئے ۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورڈک ویلا کے ساتھ اننگز اوپن کی۔

اپل تھرنگاجو اس سیریز کے دوران ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے کو دوسرے اوور کی دوسری گیند پر عثمان شنواری نے بولڈ کردیااور اہم وکٹ اپنے نام کرلی۔

چندیمل نے ڈک ویلا کے ساتھ اسکور میں 28رنز کا اضافہ کیا ،سری لنکا کے دوسرے اوپنر تیزی کے ساتھ اسکور میں اضافہ کرنے کی کوشش میں30 کے مجموعے پر جنید خان کی گیند پر فخرزمان کو گیند تھما بیٹھے ،انہوں نے 3چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 22رنز بنائے تھے۔

تھریمانے اور چندیمل کی شراکت 29رنز تک محدود رہی ،59 رنز پر 2چوکوں کی مدد سے 18رنز پر بنانے والے چندیمل رن آوٹ ہوگئے ،اسی اسکور پر عماد وسیم نے سماراوکرما کو کلین بولڈ کرکے سری لنکا کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔

حسن علی نےکپتان سرفراز کو چوتھے میچ بھی مایوس نہ کیا اور مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ 91 کے اسکور پر گری ،سری وردینا 13رنز کو حسن علی نے عثمان شنواری کی مدد سے قابو کیا۔

شاداب خان 25واں اوور کرانے آئے اور اپنے پہلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر پرسنا اور پریرا کو پویلین کی راہ دکھائی ،وہ ٹرک کرنے میں ناکام رہے ،یوں 99 کے اسکور پر سری لنکا کے 7بیٹسمین میدان سے لوٹ چکے تھے ۔

تھریمانے نے 8ویں وکٹ پر دھننجا کے ساتھ مل کر اسکور کو 142تک پہنچادیا ، حسن علی نے دھننجا کو 18 کے انفرادی اسکور پر میدان بدر کردیا۔

سری لنکن اننگز کی اسٹار بیٹسمین تھریمانے آوٹ ہونے والے 9ویں کھلاڑی تھے ،انہیں 62 کے انفرادی اسکور پر عماد وسیم نے میدان چھوڑنے پر مجبور کیا تو مہمان ٹیم کا اسکور 164 ہوچکا تھا ۔

سری لنکا کی آخری وکٹ44ویں اوور میں 173رنز پر گرگئی ، حسن علی نے گماگے 1رنز پر بولڈ کردیا ، لکمل نے 3چوکوں کی مدد سے 23رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 3، عماد وسیم ، شاداب خان نے 2،2جبکہ جنید خان اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور رومان رئیس اور فہیم اشرف کی جگہ عماد وسیم اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، یہ عثمان شنواری کے کریئر کا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہے۔

تازہ ترین