• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم گول مال اگین نے تین دن میں 92کروڑ کما لئے

نامور بھارتی اداکاراجے دیوگن،ارشد وارثی ، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم گول مال کی سلور اسکرین پر واپسی نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیاہے۔

جی ہاں،2006میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم 'گول مال کی چوتھی کڑی گول مال اگین نے تین دن میں 92کروڑ کما لئے ہیں۔

ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بالی فلم گول مال گین نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 30.14کروڑ، دوسرے روز 28.37کروڑ اور تیسرے روز 33.49کروڑ کا بزنس کر کے بالی ووڈ کی مشہور فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ رواں سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں میں یہ پہلی فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے آغار پر باکس آفس پر بہترین بزنس کیاہے اورفلمی پنڈتوں کی جانب سے امید کی گئی تھی کہ فلم گول مال اگین اپنی ریلیزکے پہلے ہفتے میں75کروڑ تک کا بزنس کر سکتی ہے اور فلم نے ریکارڈ بزنس کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔

روہٹ شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔

روہت شیٹی اور سنگیتا آہر کی پروڈیوس کردہ بالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم 'گول مال اگین گذشتہ روز20'اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

 

تازہ ترین