آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جب اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد افتتاحی تقریب میں سفید رنگ کا گاؤن پہن کر ڈانس کیا تو سب نے ہی ان کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تھی، تاہم اب یہ گاؤن ایک میوزیم کا حصہ بن چکا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنا یہ گاؤن امریکی تاریخ پر مبنی اسمتھ سونین نیشنل میوزیم کو عطیہ کردیا، جسے امریکی پرچم کے ساتھ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔

x
Advertisement

میلانیا ٹرمپ کا یہ گاؤن فرانسیسی نژاد امریکی ڈیزائنر ہروے پیئر نے تیار کیا تھا۔اس دوران میلانیا نے نہ صرف امریکی تاریخ کو ایک جگہ سمیٹ کر رکھنے پر میوزیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا بلکہ اپنے شاندار گاؤن کے ڈیزائنر پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ویسے تو میں اس وقت اسٹیج پر ہوں، لیکن میں اس انسان سے آپ کا تعارف کروانا چاہتی ہوں، جس نے یہ گاؤن بنایا تھا، وہ ایک بہترین آرٹسٹ ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ سب ہی جانتے ہیں کہ میرے شوہر صدر بننے سے قبل کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے، یقین کریں افتتاحی تقریب میں مجھے کیا پہننا چاہیے یہ سوچ میرے ذہن میں سب سے آخر میں آئی اور ڈیزائنر کو اس گاؤن کو تیار کرنے کے لیے صرف دو ہفتے ملے۔

خیال رہے کہ میلانیا ٹرمپ ماضی میں ایک کامیاب ماڈل رہ چکی ہیں اور اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی تھیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں