• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کو بہتر بنائیں گے،جام مہتاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کینیڈین حکومت کے تعاون سے ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کو مذید بہتر بنانے اور اساتذہ کی بہتر تر بیت کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے اور ا س منصوبے پر مجموعی طور پر1302.773 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ضلع ملیر میں در سانو چنو گورنمنٹ ایلیمینٹری کالج آف ایجوکیشن میں پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سینٹر کے قیام کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر پیری جے کیلڈروڈ اور سیکرٹری تعلیم اسکولز اقبال حسین دررانی اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمينان ہے کہ اب تک 19513 پرائمری اساتذہ اور 8157 جونئیر اسکول اساتذہ کی تربیت ان اداروں میں مکمل کی جاچکی ہے۔ اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر پیری جے کلیڈر وڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ملازمت کرنے اور ملازمت کے خواہش مند اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ اساتذہ کے تربیتی مراکز کی بحالی ان کی تزئین و آرائش اور مرمت بھی شامل ہے۔
تازہ ترین