• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کا پہلا زیر سمندر ریسٹورنٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

’’انڈر‘‘ نامی ریسٹورنٹ کا ڈیزائن امیجی نیٹو نوہیٹا ایجنسی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جو جنوبی نارویجین ساحل کے گاؤں بیلی کے نزدیک بنایا جائے گا۔

اس حیرت انگیز ریسٹورنٹ کا عمومی تصور پانی میں ڈوبا ہوا چٹان کا ٹکڑا ہے جہاں کھانے کیلئے جانے والے افراد ریسٹورنٹ کی 36 فٹ چوڑی وسیع نظارے والی کھڑکی سے سمندر کا نظارہ کرسکتے ہیں۔

اس ریسٹورنٹ کا ڈیزائن بنانے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ بحری حیات کیلئے ایک ریسرچ سینٹر کا بھی کام کرے گا۔

تازہ ترین