لیژر لیگس فٹ بال ٹورنامنٹ میںحکیم کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ہزارہ یونائیٹڈ نے بائرن میونخ کوصفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔
ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام جاری لیژر لیگس کے مقابلے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں جاری ہیں جہاں41 میچز کے فیصلے ہوگئے۔ پشاور سینٹر میں اس ہفتہ لیگس کو عارضی طور پر ملتوی کیا گیا۔
کراچی سینٹر پر 22میچز، پنڈی اور اسلام آباد میں 11میچز ، لاہور اور کوئٹہ میں 4,4میچز کھیلے گئے۔ ڈویثرن ون میں ہزارہ یونائیٹڈ نے بائرن میونخ کو 6-0کی شکست دی۔ حکیم نے ہیٹ ٹرک، علی رضا نے 2 گول بنائے۔ پریمئر ڈویثرن میں آل اسٹار ز نے آر ایف یونائیٹڈ کو 2-0سے، سکسٹین اسٹار نے میٹیلک ایف کو2-0 سے، گلشن سوکر نے گلشن سوکر اکیڈمی بلیو کو 2-1سے شکست دی۔
سندھ مدرستہ الاسلام اے اور اقرا یونیورسٹی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اقرا یونیورسٹی کے طلحہٰ لودھی مین آف دی میچ قرار پائے۔ گلشن سوکر اکیڈمی یوتھ کو ین کلب پر پوائنٹس میچ میں 5-0سے، ڈی ایچ اے زم زما پر پریمئر ڈویثرن فاطمہ ایف سی نے یو فیگو کو 3-2سے شکست دی۔ لیژر لیگس فٹ بال کے سیزن 2 کا 9واں رائؤنڈ 28اور 29اکتوبر کو ہوگا۔