• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایس پی پلس پر لابنگ کے لئے سیکرٹری کامرس کی ہسپانوی سینیٹرزسے ملاقات

Pakistan Secretary Of Commerce Meeting With Spanish Senator

پاکستان کے سیکرٹری کامرس محمد یونس اور سفیر پاکستان رفعت مہدی نے میڈرڈ میں ہسپانوی سینیٹرز سے اہم ملاقات کی ہے ۔

ا سپین کی سیاسی پارٹی سوشلسٹ کے سینئر راہنما پاکستانی نژاد حافظ عبدالرزاق صادق کی جانب سے اہتمام کی گئی اس ملاقات میں سفیر پاکستان رفعت مہدی ، قونصلر امتیاز فیروز گوندل ، کمرشل قونصلر سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ ڈاکٹر حامداور فصیح احمداور سوشلسٹ پارٹی بارسلونا ڈویژن کے نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق شامل تھے۔

سوشلسٹ پارٹی کے سنیٹرز اوسکر لوپیز اور لاورا ابایارین سے ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کی سینیٹ بلڈنگ میں ہوئی ، ملاقات کا مقصد جی ایس ٹی پلس پر پیش رفت کا جائزہ اور اس میں پاکستان کو مزید مراعات دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ملاقات کا ایک اور مقصد یورپین یونین سے جی ایس پی پلس کی منظوری کے بعد حکومت پاکستان سے جن ممالک یا سیاسی جماعتوں نے اس وقت مکمل تعاون کیا تھاان سے مل کر جنوری 2018 میں ایک بار پھرسے پاکستان کے لیے لابنگ کرنا ہے۔

سوشلسٹ پارٹی کے سینیٹرز اوسکر لوپز‘‘ اور ’’ لاورا بایارین ‘‘نے پاکستان نمائندگان کو اپنی طرف سے ہر ممکن حمایت کا وعدہ کیا اور کہا کہ اس بار بھی پاکستان کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہوگی. اس موقع پر سیکرٹری کامرس محمد یونس نے سینیٹر اوسکر لوپز اور لاورا بایارین کو پاکستان کی جانب سے گفٹ پیش کیا۔

تازہ ترین