کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ یکجہتی کونسل کے بیان میں حکومت اور سیکور ٹی اداروں سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ ملک بھر سے کوئٹہ کے راستے شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کیلئے جانیوالوں کی مشکلات دورکرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں بیس دن سے زائد کوئٹہ میں رہنے سے زائرین کی جمع پونچی کوئٹہ میں ہی خرچ ہوچکی ہے مختلف امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر قیام پذیر افراد بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سے مزید مشکلات کا شکار ہیں حکومت اور سیکورٹی ادارے زائرین کی فوری روانگی ممکن بناکر ان کی تشویش کو کم کریں۔سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود زائرین سفر جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔