• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جا ری رکھیں گے،راجہ علی اصغر

مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کی اخلاقی مدد و حمایت جا ری رکھیں گے۔

ن لیگ یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد افضل لنگاہ اور چوہدری افراسیاب کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ علی اصغر کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں ہمارے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے لئے کوشاں ہیں، ان قوتوں کا ایجنڈا کشمیریوں کی حمایت سے روکنا،ملک میں شروع ہونے والی ترقی اور خصوصی طور پر پاک چین راہداری سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کی سازش ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں ان سازشوں سے سی پیک منصوبہ میں تاخیر تو ہوسکتی ہے مگر اسے ختم نہیں کیا جا سکتا، اس سلسلہ میں ملک کے دیگر سیاستدانوں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کارکنوں کے علاوہ پی پی پی فرانس کے راہنما ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ معروف ،کشمیری راہنما چوہدری غفور اور پوٹھوہار کے سیاسی سماجی راہنما راجہ ابرار کیانی ،ملک عنصر سمیت بڑی تعداد میں عمادین نے شرکت گی۔

تازہ ترین