• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کوئٹہ کے پارٹی کارکن و عہدیدار مایوسی کا شکار ہیں،ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ سٹی کے ترجمان نصیر خان ترین، ندیم بڑیچ، ضمیر اختر، جاوید اقبال اعوان، شریف کرد، چوہدری عامر، لیاقت اقبال راجپوت، ملک محمد عیسیٰ کاسی، محمد آصف رند، منظور مشوانی، عرفان قبال، فیاض جدون اور آغا فیصل نے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے تمام ضلعی عہدیدار اور کارکن مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ جو کوآرڈی نیٹر بنائے گئے ان میں کوئی بھی کوئٹہ کی نمائندگی نہیں کررہا سوائے سیدال خان ناصر کے باقی تمام مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سمیت کوئی بھی کارکنوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لے رہا۔
تازہ ترین