کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں ڈاکٹروں کی ہڑتال 22ویں روزبھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بولان میڈیکل ٹیچرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے، ہڑتال سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال، فاطمہ جناح اور ہیپلرزآئی اسپتال میں کی جارہی ہے۔
ہڑتال کےباعث اوپی ڈیزبند ہیں اور ڈاکٹرز ڈیوٹی سےغائب ہیں، روزانہ تین گھنٹے صبح 8 سے11 بجے تک اوپی ڈیز کی بندش اور ڈاکٹروں کی غیرحاضری کےباعث مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے۔
ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے مطالبات تسلیم کئے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مطالبات میں میڈیکل فیکلٹی کےخلاف کارروائی بند کئے جانے، ٹراماسینٹر میں سہولیات کی فراہمی و مکمل فعال کیےجانے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔