مقدمات کا خوف ،کاتالونیا کے سابق صدر اپنے 5 ساتھیوں سمیت بلجیم فرار ہو گئے۔
کاتا لونیا کی اسپین سے آزادی کا اعلان کرنیوالے سابق کاتالونیا کےصدر پوئجدیمونٹ اور 5 وزراء ہسپانوی حکومت کو چکمہ دے کر اسپین سے بلجیم فرار ہو گئے۔
سابق صدر بزریعہ سڑک فرانس کے شہر مارسیل پہنچے جہاں سے فلائٹ کے ذریعے برسلز پہنچ گئے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے برسلز میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔
دوسری طرف اسپین کے پراسیکیوٹر خوسے مینوئل ماسا نے گزشتہ جمعہ کو کاتالونیا میں آزادی کے اعلان کے ذمہ دار سیاستدانوں کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور ان پر بغاوت، ملک میں فسادات ، سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سمیت دیگر متعلقہ جرائم کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔