• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Leisure Leagues Won Footballers Hears Mayor Hyderabad

میئر حیدر آباد طیب حسین نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں فٹبال کی رونقیں عرصہ دراز کے بعد ایک بار پھر بحال ہوگئی ہیں جس کیلئے لیثر لیگس نے انتہائی منظم اور پروفیشنل انداز میں آغاز کیا ہے۔

کھلاڑیوں کے جوش و خروش کے ساتھ ساتھ شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد اور شریک کھلاڑیوں کے والدین کانوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گرائؤنڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سب حیدرآباد میں فٹبال کے فروغ میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ ل

لیثر لیگس کی انتظامیہ کو ہم اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتےہوئے ان سے توقع رکھتے ہیں کہ نوجوان فٹبالرز کو تسلسل کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے جو آگے چل کر راشد صدیقی جیسے سپر اسٹار بنیں گے جنہوں نے نہ صرف حیدرآباد بلکہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں روشن کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیثر لیگس کے حیدر آباد میں لانچنگ تقریب سے اکبر ی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر8پر شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد کے سامنے بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔

بعدازاں مہمان خصوصی نے گیند کو کک لگاکر لیثر لیگس حیدر آباد کا تاریخی افتتاح کیا۔ اس موقع پر لیثر لیگس کے محمد آصف، سید شہروز رضوی، ریاض احمد، وقاص عبدالرزاق، چاچا رضا اﷲ خان، گرائونڈ کوارڈی نیٹر نیاز احمد قریشی، راشد صدیقی، فرقان خان، ہاکی پلیئرکلیم خان ودیگر بھی موجود تھے۔

لیثر لیگس حیدرآباد میں 8ٹیموں نے شرکت کی۔ پریمئر ڈویثرن کے مقابلوں میں ٹرمنیٹر ایف سی اور کوبرا شن گارڈ کا مقابلہ 1-1کی برابری پر ختم ہوا۔ ٹرمنیٹرز کے مکارب مین آف دی میچ قرار پائے۔ڈیرڈیولز کو ایف سی چیمپس پر 2-1کی سبقت حاصل ہوئی۔

ڈیرڈیولز کے لئے عبدالرافع اورحسیب صدیقی نے ایک ایک گول بنایاجبکہ ایف سی چمپس کا واحد گول سہیل نے اسکو رکیا۔ حسیب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ رئیل اسٹرینجرز نے حیدر آباد ہنٹرز پر 2-0کی ضرب لگائی ۔ دونوں گول مین آف دی میچ سلمان نے اسکور کئے۔

چوتھا اور آخری میچ بھی انتہائی دلچسپ ثابت ہوا ۔ کہسار یونائیٹد نے قاسم آباد والوز کو 5-0سے ٹھکانے لگایا۔ عبداﷲراشد نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ جبکہ دو گول علی جواد نے اسکور کئے۔ عبداﷲمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسرا راونڈ4نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین