• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
National Junior Tennis Championship

اشیش کمار نے نمبر چھ سیڈڈ ایم عبداللہ کو اور الہام خان نے نمبر سات سیڈ حمزہ بن ریحان کو ہرا کر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

اسلام آباد کے دلاور عباس اسپورٹس کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 18 کے سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں اشیش کمار نے ایم عبداللہ کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-7(6)اور 6-2 سے جبکہ الہام خان نے حمزہ بن ریحان کو 4-6، 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔

دیگر مقابلوں میں ثاقب عمر نے محمد بن مفسر کو، احمد اسجد نے کامران خان کو، عاقب عمر نے عدنان خان کو اور اسد عبداللہ نے موسی چوہدری کو، گرلز انڈر 18 پہلے رائونڈ میں شمزہ طاہر نے نایاب کلیم کو، کنزہ پھول نے عروج شفیق کو، سعدیہ قاضی نے راحیلہ زمان کو، شیزہ سجاد نے کومل کوہرادیا۔

بوائز انڈر 14 کے دوسرے رائونڈ میں سمیع زیب نے کامران خان کو، ایم حذیفہ خان نے حذیمہ عبدالرحمان کو، احمد نبیل نے یحییٰ موسیٰ کو، حامد اسرار نے حامد اللہ کو یعقوب کو، عبدالصمد نے محمد عمر کو شکست دی۔

 

تازہ ترین