• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ہم آپ کا کالم روزنامہ جنگ میں باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ مجھے بھی ایک اچھا مشورہ دیں گے۔
1۔میں نے آئی سی ایس 70%نمبروں سے پاس کیا ہے۔
2۔میں NEDیونیورسٹی میں کمپیوٹر انجینئرنگ میں داخلہ لینا چاہتا ہوں۔
3۔ان نمبروں کے ساتھ میں اپنی مطلوبہ فیکلٹی میں داخلہ نہیں لے سکتا۔
4۔میں مندرجہ ذیل فیکلٹی میں NEDیونیورسٹی میں داخلہ لے سکتا ہوں جس کیلئے مجھے یکم نومبر کو بلایا گیا ہے۔
a. Textile Science
b. Development Studies
c. Management Science
d. Computational Finance
e. Industrial Finance
f. Economics & Finance
ان نے کے علاوہ کراچی یونیورسٹی میں سافٹ ویئر انجینئرنگ کا Optionبھی موجود ہے۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ مندرجہ بالا فیکلٹیز میں سے میرے لئے کونسی بہتر رہے گی۔ یہاں میں یہ بتاتا چلوں کہ میں پرائیویٹ یونیورسٹی کی فیس برداشت نہیں کرسکتا۔ مجھے فوری اپنا داخلہ فائنل کرنا ہے۔ مجھے آپ کے مشورے کا انتظار رہے گا۔ (سفیان غنی آفریدی۔کراچی)
ج۔ڈیئر سفیان! میں نے آپکی بیان کردہ فیکلٹیز کی لسٹ دیکھی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو مشورہ دینے سے پہلے یہ ضروری ہےکہ میں آپ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مختلف مضامین میں آپ کی کارکردگی/نمبر دیکھوں تاکہ میں آپ کو اچھا مشورہ دے سکوں۔ البتہ آپ کی مہیا کردہ فہرست ،کارکردگی اورریاضی میں آپکی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا پہلا انتخاب کمپیوٹیشنل فنانس جو کہ ICSاور فنانس کا امتزاج ہے بلکہ آپ اس ڈگری میں پڑھیں گے۔ آپ کو الیکٹرونکس فنانشل مینجمنٹ پڑھنے اور سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ دوسرا انتخاب مینجمنٹ سائنس ہوسکتا ہے جس کے فائنل ایئر میں آپ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے پروجیکٹ پر کام کریں گے۔ یہ بھی آپ کی مطلوبہ پسند کا مضمون ہے۔ جس میں بہت ساری کمیوٹنگ سائنس موجود ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرا مشورہ آپ کے مستقبل کا مضمون چننے کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔
س۔سر!میری 16سال کی تعلیم بزنس اسٹڈیز میں مکمل ہوچکی ہے اور اب میں ایم فل کرنا چاہتا ہوں۔ میں اس کشمکش میں مبتلا ہوںکہ کونسا مخصوص مضمون میرے مستقبل کیلئے بہتر ہوگا۔ مثلاً ایم فل ان مینجمنٹ سائنسز، سپلائی چین مینجمنٹ، فنانس یا مارکیٹنگ ۔براہِ مہربانی مجھے اس سلسلے میں مشورہ دیجئے ۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔ (فیصل اختربلوچ۔رحیم یار خان)
ج۔ڈیئر فیصل!میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ ایک متعلقہ نوکری یا انٹرنشپ ڈھونڈیں، کچھ سال کامرس اور تجارت میں تجربہ حاصل کریں اور پھر وہ اسپیشلائزیشن کریں جس میں کہ آپ دلچسپی رکھتے ہوں اور جو آپ کے دل کو بھائے۔ اس مرحلے پر ایم فل کرنا آپ کو عملی پہلوئوں کی طرف لے جانے کے بجائے آپ کا رخ تدریس کی طرف موڑ دے گا۔ SEMاور فنانس ابھرتے ہوئے مضامین ہیں۔
س۔سر! میں نے بی ایس بائیو کیمسٹری میں کیا ہے اور میں بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنا چاہتا ہوں۔ (رضا۔ لاہور)
ج۔ڈیئر رضا! بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنا نہ ہی اتنا آسان ہے اور نہ ہی سستا؟ دوسری غور طلب بات یہ ہے کہ آپ کی اینٹری کوالیفکیشن اگر چار سالہ ہو تو متعلقہ ادارے آپ کو داخلہ نہیں دیں گے۔ جب تک کہ ایسی کوئی خاص سہولت موجود نہ ہو اور داخلے کا یہ قانون اور پیمانہ ہر یونیورسٹی اور ملک میں مختلف ہے۔ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ بائیو کیمسٹر ی میں ماسٹرز کریں اور ایسے مضامین میں کریں جو مائیکرو بیالوجی، پیتھالوجی اور بائیو میڈیکل سائنس سے متعلق ہوں۔ ان تمام مضامین کا مستقبل میں بہت زیادہ اسکوپ ہے۔
س۔میں اس وقت بیالوجی میں بی ایس آنر کر رہا ہوں اور میں پوسٹ گریجویشن کرنا چاہتا ہوں ۔ براہِ مہربانی مجھے ابھرتا ہو ا مضمون بتائیے؟
(محمد عادل اسرار ۔ ملتان)
ج۔ڈیئر عادل! آپ بیالوجی میں بی ایس آنرز کرنے کے بعد مختلف ذیلی مضامین چن سکتے ہیں۔ البتہ دو بہت ہی اہم اور ابھرتے ہوئے مضامین مالیکیولر بیالوجی اور جینٹکس ہیں۔ یہ دونوں مضامین مائیکرو بیالوجی ، بائیو کیمسٹری اور پیتھالوجی کے ساتھ ملا کر پڑھے جاسکتے ہیں۔ بعد میںان مضامین میں آپ پی ایچ ڈی بھی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین