• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجکوٹ ٹی20: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 40رنز سے شکست

New Zealand Beats India By 40 Runs At Rajkot T20

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ٹی20میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 40رنز کے مارجن سے شکست دے دی ہے۔نیوزی لینڈ کی اس جیت کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ کولن منرو میچ کے ہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔

کیوی ٹیم کی جیت میں خاص بات کولن منرو کی سنچری تھی، جنہوں نے 58گیندوں پر 7چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 109رنز کی شاندار اننگر کھیلی۔

میچ میں بھارت 197رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹ پر 156 رنز اسکور کرسکی،کپتان ویرات کوہلی کے 65 اور مہیندرہ سنگھ دھونی کے 49 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

کیوی بولرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 34رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سینٹنر، کولن منرو اور اش سودھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلک صحیح ثابت ہوا اور انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 196رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ۔

کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے ابتداء ہی میں بھارتی بولرز کے چھکے چھڑا دیے اور 1.11اوورز میں 105 رنز کی شراکت قائم کی ،جب یوزویندرا چاہل نے گپٹل کو 45 رنز کے اسکور پر آئوٹ کیا، بعد میں کپتان ولیم سن 12رنز کے اسکور پر ڈیبیو کرنے والے محمد سراج کی پہلی وکٹ بنے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 معرکہ 7نومبر کو تھیرواناتھاپورام میںپاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

 

 

تازہ ترین