• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن، ایڈونچر اور مار دھاڑ سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ماضی کی مشہور فلم سیمسن اینڈ ڈلیلا کا ریمک ’سیمسن‘ کے نام سے تیار ہوگیا ہے جس کا پہلا ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

فلم کی ڈائریکشن کے فرائض بروس میکڈونلڈ نے دیے جبکہ کہانی جیسن بوم گارڈنر اور گیلن گیلبرٹ نے لکھی جبکہ فلم کی کاسٹ میں جیکسن راتھ بون، بلی زین، ٹیلر جیمز، رٹجر ہویئر، کیٹلن لیح سمیت دیگر اداکار اپنے اپنے مخصوص کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی سیمسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہی جو غیر معمولی طاقت کا مالک ہوتا ہے ،جو اپنی محبوبہ کی جانب سے بے وفائی کا شکار ہوجاتا ہے جو ایک ظالم شہزادے سے جاکر مل جاتی ہے۔

یہ نوجوان اپنی محبت ، اپنے لوگوں کا بدلہ لینے کے لیے ہر چیز قربان کردیا ہے اور اپنے سامنے آنے والی بری طاقت سے ٹکرا جاتا ہے۔

ایکشن اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم 18فروری کو امریکا میں اور پھر بعد میں پوری دنیا کے سینما ئوں میں عام نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

تازہ ترین