• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Spain A Conviction Of A Catalan Parliament Speaker

ہسپانوی سپریم کورٹ نے کاتالونیا پارلیمنٹ کی اسپیکر کارمے فور کادیل کو جیل کی سزا سنا دی، قید سے بچنے کے لیے سابق اسپیکر کو ڈیڑھ لاکھ یوروز ضمانت جمع کرانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کاتالونیا پارلیمنٹ کی اسپیکرکارمے فور کادیل ہسپانوی سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں ان پر اسپین سے بغاوت، ملک میں فسادات اور ملکی فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات لگائے گئے۔

کاتالان کی اسپیکر نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو احکامات جاری کیے ہیں وہ بطور اسپیکر کیے، آرٹیکل 155 کو تسلیم کیا ہے، آزادی کی قراد داد کو پارلیمنٹ میں منظور کروا کر کو ئی غلط کام نہیں کیا، میں بطور اسپیکر اپنا فرض نبھا رہی تھی ۔

سپریم کورٹ کے جج پابلو یانیرانے سرکاری وکیل کی پٹیشن پر کاتالان کی اسپیکر کو مشروط طور پر جیل بھیج دیا، اب قید سے بچنے کیلئے انہیں ڈیڑھ لاکھ یوروز بطور زر ضمانت جمع کرانے ہوں گے۔

فیصلے کے بعد پہلے سے جیل میں موجود کاتالان حکومت کے برطرف نائب صدر جونکیرہ نے اسپیکر کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہر اندھیری رات کے بعدسحر ہوتی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کاتالونیا میں آزادی کی سحر سب دیکھیں گے۔

تازہ ترین