• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئر شو کا آغاز، پاک فصائیہ کا دستہ بھی شریک

دبئی ایئرشوکے سب سے بڑے ایڈیشن کا آغاز اتوار کوہوا، جس کا باقائدہ افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ ایئرشو میں پاک فضائیہ کا دستہ بھی حصہ لے رہا ہے جس میں جے ایف سترہ تھنڈر اور سپرمشاق طیارے بھی شامل ہیں جبکہ دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین بھی وہاں موجود ہیں۔

air1

شو کے پہلے روز پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ ونگ کمانڈر یاسر مدثرنے جے ایف17تھنڈر کے ذریعے شاندار فضائی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارے میں کسی بھی جدید طیارے کی خصوصیات موجود ہیں۔ اس کی صلاحیتیں کسی طور بھی امریکی ایف16طیارے سے کم نہیں ہیں۔

air2

اس پانچ روزہ تقریب میں صرف تجارتی شائقین شرکت کررہے ہیں۔ ایئر شو کے افتتاح کے موقع پر شیخ محمد بھی شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ہمراہ تھے، جب کہ شو میں ابو ظبی کے شہزادے اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمدبن زاید النہیان اور قومی سیکورٹی ایڈوائزر برائے سربراہ مملکت شیخ ہذا بن زاید النہیان بھی شریک تھے۔

air3

اس موقع پر کمرشل جیٹ اور بوئنگ طیاروں کی دنیا کی بڑی کمپنی اور مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئرلائن نے 40، 10-787ڈریم لائنرز طیارے خریدنے کے 15.1 ارب ڈالرز کے معاہدے بھی کیے۔

امریکی کامرس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اس حجم کی ڈیل سے 75ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ ایئر شو پانچ روز تک صبح 10بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین