• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹ گارڈز کے ہاتھوں کروڑوں روپےکی منشیات تلف

Coast Guard Drugs Burned

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پکڑی گئی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات تلف کردی۔ سینئر وزیر نثار کھوڑو نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی نثار کھوڑو نے کوسٹ گارڈ کی کاوشوں کو سراہاجبکہ اس موقع پر نثار کھوڑو سے میڈیا نے سوال کیا جو انہوں نے واپس ان پر ہی سوال کے طور پر داغ دیا کہ کیا پی ایس پی اور ایم کیو ایم پالیسی بھی اسٹیبلشمنٹ سے ہی لیتے ہیں۔

اس سے قبل سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوشاں پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات کے حوالے سے پکڑی جانے والی منشیات تلف کرنے کی تقریب کے انعقاد میں ہزاروں لیٹر شراب اور دیگر منشیات تلف کردی گئی ۔

اس موقع پر ڈی جی کوسٹ گارڈز بریگیڈئیر عتیق الرحمان کہتے ہیں کہ انسداد منشیات کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں ۔

تقریب میں معزز جج،سماجی رہنما، پولیس افسر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

 

تازہ ترین