• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمان کو اجرتی قاتلوں نے قتل کیا، ملزم کا انکشاف

Parveen Rehman Killed By Killers On Pay

ملزم امجد حسین نے پولیس کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں اورنگی ٹاون پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو اجرتی قاتلوں نے40 لاکھ روپے کے عوض پر قتل کیا۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی جماعت نے کالعدم تنظیم کو پیسے دے کر پروین رحمان کو قتل کروایا تھا۔

ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان قتل کیس میں گرفتار ملزم امجد حسین عرف امجد آفریدی نے جے آئی ٹی کے سامنے ایسے سنسنی خیز انکشافات کیے، جس سے تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔

ملزم کے مطابق اس کیس میں پہلے سے گرفتار ملزم رحیم سواتی اور اے این پی کے علاقائی عہدیدار ایاز سواتی پروین رحمان سے علاقے میں جم کھولنے کے لئے زمین مانگ رہے تھے۔

پروین رحمان کے انکار پر جنوری سال 2013ء میں رحیم سواتی کے گھر پروین رحمان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، جس میں ملزم امجد حسین، ایاز سواتی، رحیم سواتی اور احمد عرف پپو شامل تھے۔

قتل کے لئے رحیم سواتی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے موسٰی اور محفوظ اللہ عرف بھالو نامی دو علاقائی عہدیداروں سے رابطہ کیا، جو 40 لاکھ روپے میں پروین رحمان کو قتل کرنے میں تیار ہوگئے۔

 

تازہ ترین